Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 4 کسٹم اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں ک فائرنگ سے 4 کسٹم اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق قریشی موڑ ابھایہ پل کے قریب تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں واقعہ پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 کسٹم اہلکار شہید ہوئے جبکہ حملے کے بعد ملزمان بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

اہلکاروں کی نعشوں کو سول اسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ اور موبائل فون سروس بھی بند ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا دوسرا واقعہ تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود مفتی محمود چوک کے قریب پیش آیا جہاں ٹریفک پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔

Related posts

مقبوضہ کشمیر متنازع ،فیصلہ عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، امیر مقام

Mobeera Fatima

خواجہ آصف کا پرتگال میں جائیدادیں خریدنے والوں کے نام سامنے لانے کا اعلان

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ ، پنجاب ہتک عزت قانون کے 3 سیکشنز پر عملدرآمد عدالتی فیصلے سے مشروط

admin

Leave a Comment