Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرکے 3 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں سکیورٹی فورسز کی ‘عزم استحکام ویژن’ کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جو دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔

گزشتہ روز بھی ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک کیے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل تھے۔

ڈی آئی خان ٹانک، جنوبی وزیرستان بالا اور جنوبی وزیرستان زیریں کے اضلاع پر مشتمل خیبر پختونخوا کی اہم ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر ہے جہاں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔

26 ستمبر کو ضلعے کے علاقے درازندہ میں قائم امن میلہ مشترکہ چیک پوسٹ پر خود کش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد شہید جبکہ 35 زخمی ہوئے۔

Related posts

آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

کار سوار شخص نے بیریئر توڑتے ہوئے گاڑی اڈیالہ جیل کے گیٹ سے ٹکرا دی

Mobeera Fatima

اسکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان، عارضی اساتذہ کیلئے بھی خوشخبری

Mobeera Fatima

Leave a Comment