Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

حوثیوں کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد مکہ معاہدہ کے تحت اہم اجلاس آج ہوگا، فیلڈ مارشل بھی شریک ہونگے

مکہ معاہدے کے تحت اسٹریٹجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کا اہم اجلاس آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوگا جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،وزیر دفاع خواجہ آصف اورآرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ اجلاس یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی جانب سے حوثیوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کے آغاز کے ایک روز بعد ہورہا ہے۔

گزشتہ روز یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے فوجی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مسلح افواج کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے اور منظور شدہ منصوبوں کے مطابق کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈارسعودی عرب پہنچ گئے ہیں جبکہ خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آج روانہ ہونگے۔

Related posts

نئی دہلی: مذہبی تہوار کی ادائیگی کے دوران 50 سے زائد افراد ڈوب گئے

Mobeera Fatima

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے

Mobeera Fatima

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment