Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خریداروں کیلئے خوشخبری، سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے کم ہو گئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ، 36 ہزار 336 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 687 روپے کی کمی سے 3 لاکھ، 74 ہزار  87 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ ملک میں آج فی تولہ چاندی کی قیمت 56 روپے کی کمی سے 6 ہزار 522 روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 48 روپے کی کمی سے 5 ہزار 591 روپے کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 43 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 138 ڈالر پر آ گیا ہے۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کر لیا، اعظم سواتی

Mobeera Fatima

علی امین گنڈاپور کی پاکستان بند کرنے کی دھمکی

Mobeera Fatima

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکراتی عمل 48 گھنٹوں میں بحال ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment