Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

افغان طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر فضائی حملوں میں دہشتگردوں کے کیمپ تباہ ہو گئے، وزارت اطلاعات

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب فضائی اور ڈرون حملے کئے جس میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 2 مختلف مقامات پر موجود کیمپ مکمل تباہ ہو گئے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق ڈرونز اور طیاروں کی مدد سے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ذخیرہ کیا گیا بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ کیمپوں اور پناہ گاہوں پر کی گئی ٹارگٹڈ فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ ہو گیا۔

دو دن قبل بھی پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب فضائی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Related posts

امریکی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا پروگرام شروع کرکے سرحد کو محفوظ بنائیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

امریکا ایران معاہدہ ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

Mobeera Fatima

پشاور میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment