حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے دوران ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے عمران خان کا فی الفور مکمل علاج کرانے جبکہ حکومت نے لانگ مارچ کی کال واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت مذاکرات نماز جمعہ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ پارلیمنٹ کی مسجد میں ادا کی گئی نماز جمعہ کے دوران مذاکرات کی کامیابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذاکرات میں حکومت کی طرف سے وفاقی وزراء امیر مقام، رانا ثناء اللہ، محسن نقوی، طلال چوہدری اور طارق فضل چوہدری کے علاوہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان، ارکان قومی اسمبلی نوید قمر اور اعجاز حسین جاکھرانی شریک ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن کی نمائندگی محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر خان، راجہ ناصر عباس، ملک عامر ڈوگر سابق اسپیکر اسد قیصر، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور ملک عامر ڈوگر کر رہے ہیں۔
