Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برینٹ 4.37 فیصد اضافے کے بعد 102.30 ڈالر فی بیرل ہوگیا، اسی طرح امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 0.13 فیصد اضافے سے 93 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اماراتی تیل مربان 7فیصد اضافے سے109.40 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی توانائی کی قیمتوں، شدید ایل نینو اور قرض لینے کی بڑھتی لاگت کے باعث ترقی پذیر ممالک پر مالی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

یو این ڈی پی کے مطابق موجودہ حالات میں کئی ترقی پذیر ممالک مالی مشکلات کا شکار ہونے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر الیگزینڈر ڈی کرو نے خبردار کیا کہ ایسے حالات جنم لے سکتے ہیں جس کے نتیجے میں بہت سے ممالک مالی مشکلات میں دھکیل دیے جائیں۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں موٹر وہیکل آٹومیشن سسٹم کا اجرا

Mobeera Fatima

مری میں وفاقی وزیر امیر مقام کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار

Mobeera Fatima

چینی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں، مختلف شہروں میں مہنگے داموں فروخت جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment