امریکی افواج کا دو دہائیوں بعد عراق سے انخلاء مکمل ہو گیا، امریکی فورسز نے آخری امریکی فوجی اڈوں کا کنٹرول عراقی فورسز کے حوالے کر دیا۔
امریکی فوج کا موجودہ انخلا 2024 میں سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے دور میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ہوا، جبکہ اس پر عمل درآمد موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کیا۔ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد عراق کو اپنی داخلی سکیورٹی کی ذمہ داریاں مزید خود سنبھالنا ہوں گی۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوج کی موجودگی ختم ہونے سے ملک میں ایران نواز مسلح گروہوں کا اثر بڑھ سکتا ہے اور داعش کو بھی دوبارہ منظم ہونے کا موقع مل سکتا ہے۔
