خیبر پختونخوا کے مہمند اور خبیر اضلاع کی مختلف تحصیلوں میں گزشتہ رات بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی ہے، جس دوران مختلف علاقوں میں انڈے کے حجم جتنے اولے پڑنے سے کھڑی فصلوں اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچا۔
مقامی افراد کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے فصلیں متاثر ہونے کی اطلاعات آئی ہیں۔
کاشتکاروں کے مطابق ان کی ٹماٹر کی کھڑی فصل متاثر ہوئی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں تیار فصل مکمل طور پر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری سے ٹماٹر کی فصل کو پہنچنے والے نقصان کے باعث انہیں مالی خسارے کا خدشہ ہے۔
اسی طرح تحصیل امبار کے علاقے گمبتی میں بھی ژالہ باری سے متعدد گھروں اور زمینوں پر لگائے گئے سولر پینلز ٹوٹ گئے ہیں۔
اسی طرح پچھلے سال اپریل میں اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں ٹینس کی بال کے حجم برابر اولے پڑے تھے جن سے متعدد گاڑیوں، گھروں اور مسجدوں کے شیشوں اور چھتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
یہ نہ تو کوئی پھل ہے نہ ہی رس گلے ہیں، یہ اسلام آباد میں پڑنے والے اولے ہیں جو ٹینس بال جتنے موٹے ہیں، ہزاروں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، فیصل مسجد تک کے شیشے کے دروازے ٹوٹ گئے، یااللہ تو کرم فرما ۔۔ https://t.co/L2ByFaN2i0
— Ifrah Asad (@ifrah_asad) April 17, 2025
