Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

10 ہزار کم کیوں دیے؟ ملازم نے بدلہ لینے کیلئے ٹیکسٹائل مارکیٹ میں آگ لگا دی، 24 کروڑ کا نقصان

بھارت میں ایک ملازم نے تنخواہ میں 10 ہزار روپے کم دینے پر بدلہ لینے کے لیے ٹیکسٹائل مارکیٹ میں آگ لگا کر اسے 24 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا دیا۔

بھارتی گجرات کے شہر سورت میں 8 ستمبر اور 9 ستمبر کی درمیانی شب ایک ٹیکسٹائل مارکیٹ کی چھٹی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر تقریباً 14 گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں تقریباً بھارتی 24 کروڑ روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ابتدائی طور پر اسے ایک حادثہ سمجھا گیا تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ آگ کسی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نہیں لگی بلکہ ایک رنجیدہ ملازم کی انتقامی کارروائی کا نتیجہ تھا۔

سورت کی ٹیکسٹائل مارکیٹوں میں آتشزدگی کے واقعات کوئی غیر معمولی بات نہیں، کیونکہ وہاں بڑی مقدار میں آتش گیر کپڑے کے گٹھے ذخیرہ کیے جاتے ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ ابتدا میں اس واقعے کو بھی ایک حادثہ تصور کیا گیا۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جس میں چہرے پر رومال باندھے ایک شخص کپڑوں کے گٹھوں پر آتش گیر مائع چھڑک کر انھیں آگ لگا رہا تھا۔ واردات کے فوراً بعد وہ شخص موقع سے فرار ہو گیا۔

Related posts

‘انڈا سلیبرٹی بن گیا’، ایران میں انڈوں کیساتھ تصاویر کیوں ٹرینڈ کر رہی ہیں؟

Mobeera Fatima

بھارت میں مفت میں سر کا مساج کروانے والا شخص بولنے کی صلاحیت کھو بیٹھا

Mobeera Fatima

خوشخبری! پاکستانی طلباء کے لیےسعودی عرب میں مکمل فنڈڈ ریسرچ پروگرام

Mobeera Fatima

Leave a Comment