Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے پی سی بی سے راہیں جدا کر لیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استفعیٰ دیا، ایشلے نوفکی کے لیے ایشین گیمز 2026 پاکستان ٹیم کے ساتھ آخری سیریز ہو گی جس کے بعد وہ قومی ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے الگ ہو جائیں گے۔

ایشلے نوفکی نے گزشتہ سال مئی میں قومی ٹیم کو بطور بولنگ کوچ جوائن کیا تھا۔ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے دوران عمر گل کو ہٹانے کے بعد ریڈ بال کی کوچنگ بھی ایشلے نوفکے کو سونپی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکی کو نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، وہ وائٹ بال کرکٹ میں نیدرلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

Related posts

پاکستان جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

Mobeera Fatima

آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے ، پاکستانی بیٹنگ بری طرح ناکام ، چھٹی وکٹ گر گئی

Mobeera Fatima

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment