Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا: 22 گھنٹوں بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد ہلاک، شہادتیں 23 ہوگئیں

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں اولڈ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے بعد کیا جانے والا کلیئرنس آپریشن تقریباً 22 گھنٹوں بعد مکمل کرلیا گیا، اس دوران تمام 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ شہید ہونے والوں کی تعداد 23 ہوگئی۔ 

سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، ایلیٹ فورس کمانڈوز، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) ٹیموں اور سکیورٹی فورسز نے عمارات کے اہم حصوں کو کلیئر کر لیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق خودکش بمبار نے قانون کے رکھوالوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم وہ اپنے مقصد میں ناکام رہا، آئی جی خود جائے وقوع پر موجود رہے اور جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے آپریشن میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، جانباز جوان قوم کا فخر ہیں۔

 

Related posts

دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

کم عمری کی شادی سے متعلق بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے ، مولانا فضل الرحمن

Mobeera Fatima

معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment