نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی کرکٹر محمد رضوان سے کیا کیا تفصیلات مانگیں؟ ہم نیوز نے سوالنامہ حاصل کر لیا۔
این سی سی آئی اے میں مبینہ جوئے کی انکوائری کے حوالے سے محمد رضوان کو پانچ صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا۔
محمد رضوان سے ان کی ولدیت، تاریخ پیدائش، جائے پیدائش، اہلیہ کا نام اور بچوں کی تفصیلات اور گزشتہ دس سال سے ان کے کے زیر استعمال فیس بک، ٹویٹر، انسٹا گرام اور دیگر سوشل میڈیا اکاونٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
سوالنامے کے مطابق کرکٹر سے گزشتہ پانچ سال کے دوران تنخواہ کے ذرائع، کرائے کی مد میں آمدن، کاروباری ، زرعی آمدن اور بینک میں موجود رقم پر منافع کی تفصیل بھی طلب کی گئی۔
اس کے علاوہ پانچ سال میں کئے گئے گھریلو اخراجات، بچوں کے تعلیمی اخراجات اور وراثتی جائیداد کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں، وراثتی جائیداد کس سے منتقل ہوئی؟ محمد رضوان کو اس کا ثبوت بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔
