وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت عمران خان کے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کیس کو آئینی عدالت سنے گی۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 3 قیدیوں کو نجی اسپتال منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئینی عدالت سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کا ریکارڈ بھی منگوا لے، آرٹیکل 175 ای کی ذیلی شق 5 کے تحت آئینی عدالت آئینی تشریح کے سوال پر ملک کی کسی بھی عدالت کا ریکارڈ منگوا سکتی ہے۔
