Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستا ن کی میچ میں واپسی، رضا اللہ کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، انگلینڈ کو ٹارگٹ دے دیا

برمنگھم ٹیسٹ کے تیسرے دن بیٹرز کی شاندار کارکردگی سے پاکستا ن نے دوسری اننگز میں 449 رنز بنا لیے۔

ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ یہ ٹیسٹ میچ بھی پاکستان ایک اننگز سے ہار جائے گا لیکن بیٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کو 130 رنز کا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوئے۔

برمنگھم ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی کھلاڑی رضااللہ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔

رضااللہ نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 4 اہم وکٹیں حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

رضااللہ نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 23 اوورز کرائے اور 148 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے ایمیلیو گے، جو روٹ، جیمی اسمتھ اور اولی رابنسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز میں رضااللہ نے بیٹ سے بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور صرف 63 گیندوں پر 81 رنز بنائے، جس میں 4 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 128.57 رہا۔

Related posts

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران ریکارڈز کا انبار لگ گیا

Mobeera Fatima

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے الاؤنسز ایک بار پھر تاخیر کا شکار

Mobeera Fatima

آسٹریلوی کپتان مچل مارش انجری کے باعث پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

Mobeera Fatima

Leave a Comment