Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

امیر جماعت اسلامی نے 20ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا

گوجرانوالہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 20ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو لانگ مارچ میں شمولیت کی دعوت دی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  کہ گوجرانوالہ کے تاریخی مقام پر آج عوام کا سمندر نظر آ رہا ہے، حکمران سمجھ جائیں کہ جب عوام کا یہ سمندر سڑکوں پر آیا تو وہ اسے برداشت نہیں کر پائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج پاکستان کے مسائل پر کوئی بولنے والا نہیں، تاہم جماعت اسلامی کے کارکنوں نے حکمرانوں کے خلاف طاقتور آواز بلند کی ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے غریب عوام کے لیے امید کا پیغام ہے اور اس نے ان لوگوں کو للکارا ہے جو 79 سال سے عوام کا حق مار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے آج کے حالات کا ذمہ دار ایک چھوٹا سا طبقہ ہے جو انگریزوں کے بنائے ہوئے جاگیرداروں اور وڈیروں پر مشتمل ہے۔ یہ غلام در غلام ہیں اور قوم کو بھی غلام سمجھتے ہیں۔ آج بھی بغیر حفاظتی اقدامات کے انسانوں کو غلام بنا کر کام کروایا جا رہا ہے، جبکہ مافیاز کی اولادیں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھتی ہیں اور غریبوں کا استحصال کیا جاتا ہے۔

Related posts

وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر یو اے ای روانہ

Mobeera Fatima

آئیڈیاز 2024، پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپر تھری متعارف

Mobeera Fatima

پشاور میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج ، مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر بجلی بحال کر دی

admin

Leave a Comment