Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

ہانیہ عامر کا پہلا گانا’پابلو‘ریلیز، مخالفین کو دوٹوک جواب

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعد موسیقی کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا اور ان کا پہلا گانا ’پابلو‘ریلیز کردیا گیا۔

گانا ’پابلو‘ ہانیہ عامر نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے۔ گانے کا آغاز پیانو کی دھن سے ہوتا ہے جو اداکارہ کے معمول کے معصوم اور شوخ انداز سے مطابقت رکھتی ہے تاہم اس کے بعد گانا پنجابی ہپ ہاپ کی طرز اختیار کرلیتا ہے۔

ہانیہ عامر گانے میں ان لوگوں کو مخاطب کرتی ہیں جو ان کے مطابق انہیں اس لیے ’جعلی‘ سمجھتے ہیں کہ وہ بہت خوبصورت ہیں جبکہ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ لوگ انہیں حد سے زیادہ محتاط سمجھتے ہیں۔

اداکارہ نے مخالفین کے لیے پنجابی بول بھی گائے جن کا مفہوم یہ ہے کہ ہم ہنس رہے ہیں جبکہ آپ پیچھے بیٹھے جل رہے ہیں، ہم سکون سے ہیں اور آپ روز جھگڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گانے میں ہانیہ عامر اپنی مقبولیت کا بھی ذکر کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مداح ہر جگہ ان کا پیچھا کرتے ہیں اور ان کے ’پنڈی اٹیٹیوڈ‘ کو پورا بھارت دیکھ رہا ہے۔

Related posts

اسکرین پر چہرے کے تاثرات کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے، صائمہ قریشی

Mobeera Fatima

آسکر ایوارڈ یافتہ آئرش اداکارہ برینڈا فریکر 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

مایا علی کا خواتین پر معاشرتی توقعات کے حوالے سے پیغام

Mobeera Fatima

Leave a Comment