Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

ایپل نےفولڈ ایبل فون ’ڈیو‘ بھی متعارف کرا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 1999 ڈالر مالیت کا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ’آئی فون ڈیو‘ متعارف کرا دیا ہے جو کمپنی کے فلیگ شپ آئی فون میں کئی برس بعد ہونے والی سب سے نمایاں تبدیلی ہے۔

نیا فولڈ ایبل فون پاسپورٹ کے سائز اور شکل کا ہے جس کے کنارے گول ہیں۔ فون کھولنے پر یہ 7.6 انچ چوڑی اسکرین میں تبدیل ہوجاتا ہے جسے افقی اور عمودی دونوں انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ فون بند ہونے کی صورت میں سامنے ایک چھوٹی سنگل اسکرین موجود ہے۔

ایپل کے مطابق فون کھولنے کی صورت میں یہ کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا فون ہے۔

آئی فون ڈیو کی لانچنگ ایپل کے نئے چیف ایگزیکٹو جان ٹرنَس کی سربراہی میں ہونے والی پہلی بڑی تقریب بھی ہے۔ کمپنی کے مطابق فولڈ ایبل فون متعارف کرانا فلیگ شپ آئی فون میں 2017 میں آئی فون ایکس سے فزیکل ہوم بٹن ختم کیے جانے کے بعد سب سے نمایاں تبدیلی ہے۔

ایپل کے حالیہ مالی سال میں آئی فون سے 209.6 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی جو کمپنی کی مجموعی فروخت کے نصف سے کچھ زیادہ بنتی ہے۔

ایپل نے آئی فون ڈیو کو کاروباری اور پیداواری سرگرمیوں کیلئے ایک ڈیوائس کے طور پر پیش کیا۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ بڑی اسکرین پر متعدد ایپس کی ونڈوز ایک ساتھ چلائی جاسکتی ہیں۔

لانچنگ تقریب کے دوران ایپل نے زوم کالز میں متعدد شرکا کو ایک ساتھ دیکھنے اور میسجنگ ایپ سلیک کے وسیع منظر کو بھی دکھایا۔ بڑی اسکرین کا مقصد صارفین کو ایک ہی وقت میں مختلف ایپس استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے جس کا طریقہ ایپل اپنے بعض آئی پیڈ ماڈلز میں بھی استعمال کرتا ہے۔

Related posts

ایلون مسک کی اوپن اے آئی خریدنے کی کوشش، مارک زکربرگ سے مالی تعاون کی پیشکش

Mobeera Fatima

ایپل اور ایمیزون کا معاہدہ، سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی میں بڑی پیش رفت

Mobeera Fatima

اسٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش ظاہر کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment