Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے ہانگ کانگ کوشکست دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے، جواب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 71 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی فتح میں نَشرا سندھو کی شاندار باؤلنگ نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار نے سب سے زیادہ 47 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 35 گیندوں پر 6 چوکے لگائے۔

عائشہ ظفر نے 19 گیندوں پر 26 رنز بنائے، جبکہ کپتان فاطمہ ثنا 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، توبہ حسن نے 14 اور نَشرا سندھو نے 3 رنز بنائے۔

144 رنزکے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئی، کاری چان 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ یاسمین داسوانی نے 13 رنز بنائے۔

Related posts

پاکستانی ٹیم سے پھر ہاتھ ملائیں گے یا نہیں، بھارتی کپتان کا انوکھا جواب

Mobeera Fatima

اے سی سی نے پہلے انڈر 19ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا

Mobeera Fatima

فیفا ورلڈ کپ میں اپ سیٹ ، ایکواڈور نے جرمنی کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment