Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

رحیم یار خان،شیخ زید اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آگ لگ گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اور لاہور کے جنرل اسپتال کے بعد رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال میں بھی آگ لگ گئی ۔۔

ریسکیو حکام  کے مطابق آپریشن تھیٹر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے باعث اسپتال میں دھواں پھیل گیا،آپریشن تھیٹر میں موجود مریضوں کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کےمطابق آپریشن تھیٹر میں لگنے والی آگ پر اسپتال میں موجود فائر ٹینڈر کے ذریعے قابو پا لیا گیا،ترجمان ڈاکٹر الیاس کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا

ڈپٹی کمشنر نے شیخ زید اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آگ لگنے کے واقعہ کا  نوٹس لے لیا،ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان کو موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ، انتظامیہ کے مطابق واقعہ کی وجوہات اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اسپتال انتظامیہ سے واقعہ کی مکمل تفصیلات اور رپورٹ طلب کر لی گئی،آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں،شہبازشریف

admin

ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف مقدمہ، پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آئوٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment