Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کریگا، پیکج میں کتنے بم شامل ہیں؟

امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 5 ارب ڈالر کا جنگی سامان فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس فروخت کی منظوری امریکی محکمہ خارجہ نے دی ہے۔ مجوزہ فروخت میں بم، گائیڈنس کٹس اور دیگر متعلقہ سازوسامان شامل ہیں، جبکہ اس معاہدے کا مرکزی کنٹریکٹر امریکی کمپنی بوئنگ ہوگی۔

دی سٹیس مین کی ایک رپورٹ کے مطابق اس مجوزہ پیکج میں 10 ہزار جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز ایکسٹینڈڈ رینج (JDAM-ER) شامل ہیں۔

ایئرفورس ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ ایک جدید گائیڈنس کٹ ہے جو عام روایتی بموں کو انتہائی درست نشانہ بنانے والے اسمارٹ بموں میں تبدیل کر دیتی ہے۔ اسے امریکی کمپنی بوئنگ نے آسٹریلیا کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

دی سٹیس مین کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان گائیڈنس کٹس میں 5 ہزار KMU-572  اور انتی ہی تعداد میں KMU-556 گائیڈنس کٹس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو تقریباً 75 کروڑ ڈالر مالیت کے AGT-1500 انجنوں کی ممکنہ فروخت کی بھی منظوری دی ہے۔ اس سودے کے لیے مرکزی ٹھیکیدار ہنی ویل ہوگی۔

Related posts

سعودی عرب میں طوفانی بارش سے تباہی ، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ، اسکول بند

Mobeera Fatima

چوری یا خیانت کا ڈر؟ نیدرلینڈز نے امریکا اور کینیڈا سے 86 ٹن سونا کیوں منتقل کیا؟

Mobeera Fatima

پاکستان کا عالمی ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment