Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

بلوچ لوک گلوکارہ مائی صوبھائی کے قتل کی خبر جھوٹی نکلی

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں معروف بلوچ لوک گلوکارہ مائی صوبھائی کے قتل کی خبر غلط ثابت ہوگئی۔

یاد رہے کہ معروف بلوچ لوک گلوکارہ مائی صوبھائی کے ڈیرہ بگٹی میں قتل کی اطلاعات ایک روز تک مختلف ذرائع ابلاغ پر گردش کرتی رہیں۔

رپورٹس کے مطابق مائی صوبھائی کو بدھ کے روز ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔ یہ خبر سب سے پہلے سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوئی، جس کے بعد مختلف ٹی وی چینلز اور نیوز اداروں نے بھی اسے نشر اور رپورٹ کیا۔

تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ مائی صوبھائی کے قتل سے متعلق اطلاعات درست نہیں تھیں اور معروف بلوچ لوک گلوکارہ کئی دہائیاں قبل ہی انتقال کرچکی تھیں۔

Related posts

نعمان اعجاز کا وضو کے بیان پر تنقید کرنے والے صارفین کو جواب

Mobeera Fatima

والدین کے جھگڑے بچوں پر کیسے اثر کرتے ہیں، سلمیٰ حسن کا تجربہ

Mobeera Fatima

ہانیہ عامر انسٹاگرام فالوورز کی دوڑ میں سب سے آگے

Mobeera Fatima

Leave a Comment