Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جماعت اسلامی کا کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان

جماعت اسلامی نے کل 3 ستمبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت بڑھنے کے بعد اس کی برآمد کی کی اجازت دی گئی، جس کے نتیجے میں قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ عوام کو مسلسل مہنگائی کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اسٹوریج موجود ہونے کے باوجود پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، ریفائنریز اور آئل کمپنیوں کے ساتھ حکومتی گٹھ جوڑ کا اثر بھی عوام پر ڈالا جاتا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔

Related posts

اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا ، عمران خان کی بہنوں سمیت 400 افراد کیخلاف مقدمہ

Mobeera Fatima

پولیس رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان قصور وار قرار

Mobeera Fatima

بحری خطرات سے نمٹنے کی تیاری، پاکستان نیوی کی بڑی بحری مشق سی اسپارک کراچی میں شروع

Mobeera Fatima

Leave a Comment