Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کوئی ہے جو نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے ، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوابہت بڑی بدقسمتی ہے ، اس کی توقع نہیں تھی ،سپریم کورٹ کا فیصلہ بلکل واضح تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ہے جو نہیں چاہتا کہ مسائل کا حل نکلے ، اگرسپریم کورٹ کے فیصلے میں ابہام تھا تونظرثانی ہوسکتی تھی، عمران خان کو شفا انٹرنیشنل شفٹ کرنا اور وہاں رکھنا سپریم کورٹ فیصلے کے تحت لازم تھا۔

سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہو ، جوکچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی ،اس کی توقع نہیں تھی کہ کسی اور اسپتال میں متنقل کیا جائے گا،ہمیں نہیں پتہ کہ بانی پی ٹی آئی زندگی اور موت کی کس کشمکش سے گزر رہے ہیں ،ہم نے کہا کہ ہم صحت پر سیاست نہیں کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ کوئی لوگ ہیں جو اس پراسس کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،ہم نے ورکرز کو شفا انٹرنیشنل کی طرف جانے سے منع کیا،وہ کون ہے جو عمران خان کو غلط ہسپتال لے گئے۔وہ کون تھا جو ایک گھنٹے کے اندر ان کو واپس لے گئے۔

کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ ہم پارلیمنٹ میں رہیں،ہمارے لیے ممکن نہیں ہوگا کہ اس ایوان میں رہیں،ہم کچھ دنوں میں فیصلہ کریں گے،آپ کو اپنے سٹائل کی جمہوریت مبارک ہو۔

Related posts

معرکہ حق، مادر وطن کی دفاع میں 11 جوان شہید اور 78 زخمی ہوئے

Mobeera Fatima

اسلام آباد الیکٹرک بس کا کرایہ 100 فیصد بڑھا د یا گیا، شہری پریشان

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بے گھر افراد کو تین مرلہ مفت پلاٹ دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment