Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستانی طلبہ کیلئے گوگل جیمنائی کی ایک سال مفت سبسکرپشن

گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے تمام طلبہ کے لیے گوگل جیمنائی کی سبسکرپشن ایک سال کے لیے مفت کی جائے گی جس کا باضابطہ اعلان اسی ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔

یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان میں گوگل کے آفس کا افتتاح  کیا تھا۔

گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہبازشریف کا پاکستان کو 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کا مرکز بنانے کا ہدف گوگل کے اپنے مقاصد سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

ولسن وائٹ نے مزید کہا کہ  گذشتہ 10 برس کے دوران گوگل نے پاکستان کے مقامی کاروباروں اور گھرانوں کے لیے 3.9 ٹریلین روپے سے زیادہ کی معاشی سرگرمی میں کردار ادا کیا ہے، جبکہ اس کے نتیجے میں نو لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ملازمتوں کو سہارا ملا۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ ’یہ تو صرف ابتدا ہے۔‘

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے گوگل کے نائب صدر ولسن اور ان کی ٹیم کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گوگل کے لیے ایک اہم اور خوبصورت نئے سفر کا آغاز ہے۔

Related posts

سونے سے پہلے اسمارٹ فون کے استعمال سے ذیابطیس کا خطرہ

Mobeera Fatima

خلائی اسٹیشن پر پھنسے خلابازوں کی 9 ماہ بعد زمین پر واپسی کی تیاری

Mobeera Fatima

ایلون مسک کی اوپن اے آئی خریدنے کی کوشش، مارک زکربرگ سے مالی تعاون کی پیشکش

Mobeera Fatima

Leave a Comment