Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ملتان ائیر پورٹ پر ایک روز میں ہزاروں مسافروں کی امیگریشن، نیا ریکارڈ قائم

ملتان: ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک روز میں 30 سے زائد پروازوں کے مسافروں کی امیگریشن مکمل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کے مطابق بدھ کے روز ایئرپورٹ سے بیرونِ ملک روانہ ہونے اور مختلف ممالک سے ملتان پہنچنے والے مجموعی طور پر 5 ہزار 70 مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2 ہزار 983 مسافر ملتان ایئرپورٹ سے بیرونِ ملک روانہ ہوئے، جبکہ 2 ہزار 87 مسافر مختلف ممالک سے ملتان پہنچے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کے مطابق مسافروں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے ایئرپورٹ پر امیگریشن پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر کے ذریعے ایک ہی روز میں 555 مسافروں کو امیگریشن سے متعلق مختلف خدمات اور رہنمائی فراہم کی گئی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، امیگریشن کے عمل میں تیزی اور رہنمائی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ریاض ایئر نے پاکستان میں باضابطہ فضائی آپریشن شروع کردیا، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر روایتی واٹر سیلیوٹ پیش کیا گیا۔

Related posts

پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی عالمی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کر لیں

admin

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

Mobeera Fatima

جعفر ایکسپریس حملہ، دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی موجود ہیں، سیکیورٹی ذرائع

Mobeera Fatima

Leave a Comment