Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، سرمایہ کاروں کی جانب سے حالیہ تیزی کے بعد منافع سمیٹنے کے باعث سونے کی قیمت میں دباؤ دیکھا گیا۔

خبر رساں ادارے  کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,326.75 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ دسمبر کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز تقریباً ایک فیصد کمی کے ساتھ 4,382.50 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

سونا جمعرات کو 5 جون کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، تاہم بعد ازاں قیمت میں 1.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ چاندی کی اسپاٹ قیمت 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 64.17 ڈالر جبکہ پلاٹینم 0.3 فیصد کمی کے بعد 1,711.84 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ پیلیڈیم 1,306.98 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق حالیہ تیزی کے بعد کچھ سرمایہ کار منافع حاصل کر رہے ہیں، جبکہ فوری طور پر سونے کی قیمت میں مزید اضافے کیلئے کوئی بڑا محرک بھی موجود نہیں۔

Related posts

تہران اور دبئی کے درمیان پروازیں یکم جولائی سے بحال، ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اعلان

Mobeera Fatima

سمندری طوفان ریمل نے بنگلادیش اور بھارت میں تباہی مچادی، 16 افراد ہلاک

admin

روس میں ’ہٹلر‘ نام سے پیزا آرڈر کرنے والا طالب علم گرفتار، عدالت سے جیل کی سزا

Mobeera Fatima

Leave a Comment