Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ، حقیقت زمینی صورتحال سے دیکھی جانی چاہئے، امریکی اعلانات سے نہیں، ایرانی کمانڈر

ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی عظمائی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور اس کے ذریعے ہونے والی تمام نقل و حرکت پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی عظمائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ہونے والی کوئی بھی نقل و حرکت پاسداران انقلاب کی بحریہ کے اہلکاروں کی نظروں سے اوجھل نہیں۔

ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ حقیقت زمین پر موجود صورتحال سے دیکھی جانی چاہیے، امریکی حکام کے اعلانات اور بیانات سے نہیں۔

امریکا بدستور مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے کہ اہم آبی گزرگاہ بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کی واضح اجازت کے بغیر کوئی بھی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر نہیں سکتا۔

علاوہ ازیں یرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مجوزہ زمینی کارروائی کی سازش کو ابتدا ہی میں ناکام بنا دیا گیا تھا۔

Related posts

مکہ میں حج خلاف ورزیوں پر 6 پاکستانی گرفتار

Mobeera Fatima

خلیج تعاون کونسل کا ایران سے حملے فوری روکنے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

پاکستان اور بھارت کا سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment