عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت ایک فیصد اضافے کے بعد 4,432.74 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ، جو 5 جون کے بعد سونے کی بلند ترین قیمت ہے۔
اس کے علاوہ امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت میں بھی 1.7 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4,492.60 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.9 فیصد اضافے کے بعد 66.30 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.7 فیصد اضافے کے بعد 1,765.26 ڈالر جبکہ پیلاڈیم 0.8 فیصد اضافے کے بعد 1,394 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی حالیہ تیزی نے ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی توجہ قیمتی دھات کی جانب مبذول کر لی ہے، تاہم آئندہ دنوں میں امریکی مہنگائی کے اعدادوشمار اور شرح سود سے متعلق توقعات سونے کی قیمت کی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
