Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

میر رضا کی قبر کشائی کی کارروائی شروع ، والدین کے ڈی این اے سیمپل بھی لینے کا فیصلہ

میر رضا علی کیس میں پرانا میڈیکل بورڈ بحال کرتے ہوئے قبر کشائی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

میڈیکل بورڈ کے ارکان قبر سے مختلف نمونے حاصل کریں گے، میر رضا کی لاش سے ڈی این اے سیمپل بھی حاصل کیا جائے گا جبکہ بورڈ نے والد اور والدہ کا ڈی این اے سیمپل بھی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیکل بورڈ کی سربراہ ڈاکٹر سمعیہ ، میر رضا کے والدین اور وکیل جبران ناصر بھی قبرستان میں موجود ہیں ، قبرستان میں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ میر رضا کی لاش کے مختلف حصوں کا تجزیہ کیا جائے گا، تمام ماہرین اپنے طور پر میر رضا کی لاش کی جانچ کریں گے۔

گزشتہ روز میر رضا کے اہل خانہ نے 5 رکنی میڈیکل بورڈ کو مسترد کر دیا تھا۔ میر حسین کے وکیل جبران ناصر نے بھی نئے میڈیکل بورڈ کو مسترد کرتے ہوئے پولیس اور سیکرٹری صحت کو نوٹس بھیجا تھا۔

کیس کا پس منظر

خیال رہے کہ کراچی کا نوجوان میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتہ ہوا تھا، وہ صبح 4 بج کر 9 منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا تھا، جس کی لاش 2 روز بعد گلستانِ جوہر سے ملی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق میر رضا کی لاش بہت بری حالت میں ملی تھی، اس کے سینے میں گولی لگی تھی، لاش ملنے سے ایک روز قبل اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے تھے۔

Related posts

مرغی کا گوشت مزید سستا، 416 روپے کلو ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کے نئے ریٹ بھی مقرر

admin

سزا یا فتہ قیدی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، رانا احسان افضل

Mobeera Fatima

قرآن اللہ کا سچا کلام ہے، آسٹریلوی پادری نے اسلام قبول کرلیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment