Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ روضہ رسولؐ پر حاضری

وزیر اعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں حاضری دی۔

وزیرِ اعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے روضہ رسولؐ پر حاضری بھی دی جہاں انہیں زیارت خاص کی سعادت حاصل ہوئی۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے پاکستان روانہ ہو گئے ، مدینہ ائیر پورٹ پر گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آلسعود نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کئے جس سے تینوں ممالک کے دفاعی تعاون اور برادرانہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ ہو گا۔

Related posts

جامعہ اشرفیہ کا القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے کردار پر تشویش کا اظہار

Mobeera Fatima

پشاور میں مرغی سستی ، کوئٹہ میں مہنگی ہو گئی

Mobeera Fatima

پشاور، روٹی کی قیمت میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment