Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری کر دیئے

 پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیئے۔

نجی چینل کے مطابق حسن نواز ، حنین شاہ ، نسیم شاہ اور عثمان خان کو سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ  معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو بھی سی پی ایل کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ کرکٹرز کو 19 اگست سے 21 ستمبر تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

اسپنر نعمان علی کو 27 ستمبر تک لنکا شائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو 7 اگست سے 20 ستمبر تک سی پی ایل کے لیے اجازت نامہ جاری ہوا ہے۔

اسپنر عثمان طارق کو 8 اگست سے 18 ستمبر تک سی پی ایل کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ سی پی ایل کے لیے قومی کھلاڑیوں کو این او سی 19 اگست سے جاری کیے جائیں گے۔

Related posts

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

انگلینڈ کی بڑی فتح افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی

Mobeera Fatima

پی سی بی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment