Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

مسلمان متحد ہوں تو ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مسلمان متحد ہوں تو ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج نے دنیا کی مہنگی ترین فوج کے مقابلے میں اپنی قوت کا مظاہرہ کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم صرف اپنے آپ پر بھروسہ کریں اور متحد ہوں۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے دنیا کی مہنگی ترین فوجی طاقت کے سامنے اپنی تیاری، صلاحیت اور قوت کا مظاہرہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ جب مسلمان متحد ہو کر کھڑے ہوتے ہیں تو وہ بیرونی عناصر کی جانب سے درپیش ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں مسلم دنیا کے درمیان اتحاد، خود انحصاری اور باہمی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Related posts

ایران کا اسرائیل پر 100 ڈرونز سے جوابی حملہ ، نتین یاہو نامعلوم مقام پر روانہ

Mobeera Fatima

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت گرینڈ مصلیٰ پہنچا دی گئی،انتہائی رقت آمیز مناظر

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں طوفانی بارش سے تباہی ، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ، اسکول بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment