Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

گاڑی کے گلَو باکس سے دیوہیکل اژدہا نکل آیا، ڈرائیور خوفزدہ

آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک ڈرائیور اس وقت شدید خوفزدہ ہوگیا جب اس نے اپنی گاڑی کا گلَو باکس کھولا تو اندر ایک بڑا اژدہا آرام سے لپٹا ہوا موجود تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ماہر سانپ پکڑنے والی ٹیم موقع پر پہنچی اور احتیاط کے ساتھ سانپ کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کوئنز لینڈ میں پیش آیا، جہاں ایک شہری نے اپنی گاڑی استعمال کرنے کے دوران گلَو باکس کھولا تو اندر موجود کوسٹل کارپٹ پائتھن (Coastal Carpet Python) کو دیکھ کر گھبرا گیا۔ ڈرائیور نے فوری طور پر مقامی سانپ پکڑنے والی سروس ’’سن شائن کوسٹ اسنیک کیچرز 24/7‘‘ سے رابطہ کیا۔

ادارے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہر ریپٹائل ریسکیو اہلکار سمر نہایت احتیاط کے ساتھ گلَو باکس سے سانپ کو باہر نکالتی ہیں۔

ویڈیو میں سمر کا کہنا تھا کہ گاڑی کے اندر موجود گرم ماحول کی وجہ سے سانپ نے اس جگہ کو آرام دہ پناہ گاہ بنا لیا تھا، اسی لیے وہ پرسکون انداز میں وہاں موجود تھا۔

ریسکیو کے دوران ماہرین نے سانپ کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کے جسم پر معمولی زخم بھی موجود ہے۔ اسی وجہ سے اسے فوری طور پر قریبی وائلڈ لائف اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ اس کا طبی معائنہ اور ضروری علاج کیا جا سکے۔

Related posts

پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان طے شدہ ملاقات منسوخ ہو گئی

Mobeera Fatima

عرب کے 3 خاندان دنیا کے پانچ امیر ترین خاندانوں میں شامل

Mobeera Fatima

دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد رقم نکالی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment