Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پاکستان اور امریکا کا کالعدم تنظیموں اور دہشتگرد نیٹ ورکس کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا نے دہشتگردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

واشنگٹن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی مذاکرات کا چوتھا دور ہوا جس میں دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکا نے داعش خراسان، القاعدہ، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک نے سرحدی سکیورٹی مضبوط بنانے اور دہشتگرد سہولت کار نیٹ ورکس کے خاتمے پر اتفاق کیا اور خطے میں امن، خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں سفیر نبیل منیرنے پاکستانی اور گریگوری لوگرفو نے امریکی وفد کی قیادت کی ، مذاکرات میں پاکستان امریکا کے درمیان سکیورٹی اور انٹیلی جنس امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

Related posts

ٹرمپ نے 80 ہزار ڈالر میں ٹیسلا گاڑی خرید لی

Mobeera Fatima

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا

Mobeera Fatima

ایران سے جنگ: اسرائیلی معیشت کا ایک ہفتے میں 3 ارب ڈالر کا نقصان

Mobeera Fatima

Leave a Comment