Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

اگلے 2 سے 4 گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش متوقع؟محکمہ موسمیات نے پیشگی بتا دیا

محکمہ موسمیات نے اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران اٹک، فتح جنگ، پنڈی گھیپ اور چواً سیدان شاہ میں بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پوٹھوہار کے مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم تشکیل پا رہا ہے،چکوال، کلر کہار، دینہ، گوجر خان، منگلا اور جہلم میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

موسم کی صورتحال کے پیش نظر عوام کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

’’فلیش فلڈنگ کا خدشہ‘‘

این ڈی ایم اے نے چار اگست تک دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے  4 اگست  تک ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے اور مختلف علاقوں میں سیلاب و فلیش فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Related posts

ملک کے چند شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

12 جون تک گرمی کی شدت برقرار، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment