Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

غزہ میں حماس و دیگرتمام گروہوں کوغیرمسلح کرنے کامعاہدہ طےپاگیا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں حماس ودیگرتمام گروہوں کوغیرمسلح کرنے کامعاہدہ طےپاگیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بورڈ آف پیس نے تاریخی معاہدہ طے کر لیا ہے،یہ معاہدہ غزہ میں نئی فلسطینی حکومت کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

غیرمسلح کرنے کاعمل مکمل ہونے سے اسرائیلی افواج واپس جائیں گی،اس معاہدے پر انتہائی منظم اور مرحلہ وار انداز میں عمل درآمد کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی استحکام فورس نئی فلسطینی پولیس فورس کے ساتھ مل کر ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد چند ہفتوں میں شروع ہوگا،فلسطینی اتھارٹی اور حماس کے متبادل کے طور پر مقامی ٹیکنوکریٹک حکومت زیر غورہے۔

ایران نے حماس کومعاہدے پررضامند نہ ہونے کیلئے قائم کرنے کی کوشش کی،امریکا ایران کی اس کوشش پر قابو پانے میں کامیاب رہا۔

Related posts

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کے دورے کا امکان

Mobeera Fatima

بھارت سمیت کسی بھی ملک نے روس کے ساتھ تجارت جاری رکھی تو پابندیاں لگیں گی، نیٹو

Mobeera Fatima

ہیمڈن، امریکی گلوکار فیٹ مین اسکوپ پرفارمنس کے دوران اچانک انتقال کرگئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment