Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران کا اردن میں متعدد امریکی جنگی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب نے اردن میں امریکا کے 3 ایف 35 طیارے تباہ کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے اعلان کیا ہےکہ اس نے گزشتہ شب ایران پر کیے گئے حملوں کے جواب میں اردن کی الازرق بیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا جس میں امریکا کے تین ایف35 جنگی طیارے تباہ اور متعدد امریکی فوجی افسر اور اہلکارمارے گئے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ہمارے خطے میں بچوں کو قتل کرنے والی فوج کے لیے کوئی جگہ نہیں، آخری امریکی قابض کو خطے سے نکالنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

دوسری جانب امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حملوں میں کوئی امریکی طیارہ تباہ ہوا نہ کسی طیارے کو نقصان پہنچا۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ایرانی میزائل اور ڈرونز کو روکا گیا یا وہ اپنے مقررہ اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے،تیل بردار جہاز کی امریکی ناکا بندی توڑنےکا ایرانی دعویٰ بھی غلط ہے۔

امریکی انکار کے بعد ایران نے اردن میں امریکی طیاروں کے ہینگر کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کر دیں ۔

Related posts

برطانیہ، شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا

Mobeera Fatima

کملا ہیرس کا کامیابی پر ریپبلکنز کو کابینہ میں لینے کا اعلان

Mobeera Fatima

سعودی ائیر لائن کا پاکستان کیلئے بین الاقوامی روٹس پر50 فیصد رعایت کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment