Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمی

ڈی آئی خان میں پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکے کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مال خانے کی دیوار اور چھت گر گئی جس کے نتیجے میں بی ڈی ایس کے انچارج عنایت اللہ زخمی ہو گئے۔ انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا مال خانے میں رکھے گئے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات اور تمام پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ہنگو میں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 10 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

Related posts

عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی اور رہائی کی سمری تیار

admin

تنخواہوں ، پنشن میں 10 فیصد اضافہ ، مزدور کی کم از کم تنخواہ 36 ہزار، خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش

admin

مرغی کی قیمت پھر بڑھ گئی، انڈے بھی مزید مہنگے

Mobeera Fatima

Leave a Comment