Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ہنگو، دہشتگردوں کے حملے میں شہید 10پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ہنگو میں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 10 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں سول انتظامیہ پولیس افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کے جسدِ خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ، نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتوں کو آبائی علاقوں میں روانہ کر دیا گیا۔

گزشتہ رات کو ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید جبکہ 22 زخمی ہو گئے تھے۔

آئی جی خیبرپختونخو ذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 12 سے 15 دہشتگرد مارے گئے۔

ڈی پی او ہنگو کے مطابق خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 10 اہلکار شہید ہوئے۔

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر خارجیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Related posts

پی آئی اے کو نج کاری کیلئے دوبارہ لائیں گے، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

عمر ایوب نے گرفتاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

Mobeera Fatima

صفائی نہ کرنے والوں پرجرمانے، مریم نوازکا کوڑے سے توانائی بنانے کا جامع پلان طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment