Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک ، ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل شہید

سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 4 خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطاب آپریشن کے دوران ایلیٹ فورس کے جوان کانسٹیبل گلفام شہید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مٹہ کے علاقے راشد سر میں اسٹریٹجک پوائنٹ پر کامیابی کے ساتھ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 خوارج نے ایک مکان میں پناہ لے کر اہلِخانہ کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کا سرچ اینڈ کلیئر آپریشن ابھی جاری ہے، فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

سوات پولیس کے ترجمان کے مطابق شلخو سر آپریشن میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے، آپریشن کی نگرانی آر پی او ملاکنڈ، ڈی پی او سوات اور دیگر پولیس افسران کر رہے ہیں۔

ترجمان سوات پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن قربانی دی جائے گی اور دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔

Related posts

13 کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں، مریم نواز

admin

مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام ، اینکر پرسن اوریا مقبول جان گرفتار

Mobeera Fatima

مشرقی اُدھم پور میں لوک سبھا کے رکن رنبیر سنگھ پٹھانیا کی بھارتی فوج پر شدید تنقید

Mobeera Fatima

Leave a Comment