Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالر سے زائد اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں فی بیرل 2 ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی خام تیل کے ذخائر میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

برینٹ خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت 2.71 ڈالر، یعنی 3.2 فیصد اضافے کے بعد 86.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.26 ڈالر، یعنی 3.4 فیصد اضافے کے بعد 81.95 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتی رہی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں عارضی کمی کے باعث تیل کی قیمتیں ایک ہفتے سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آ گئی تھیں تاہم تازہ تجارتی سیشن میں قیمتیں دوبارہ بڑھ گئیں۔

پیر کوبرینٹ خام تیل کی قیمت 8.42 ڈالر یا 8.7 فیصد کمی کے بعد 88.36 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 6.70 ڈالر یا 7.5 فیصد کمی کے بعد 82.61 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی تھیں۔

Related posts

جولائی سے ستمبر تک پٹرولیم لیوی کی مد میں 110 ارب روپے کی اضافی وصولی

Mobeera Fatima

سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ

Mobeera Fatima

Leave a Comment