Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا نے نئی عالمی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا؛ مزید پابندیاں نافذ

امریکا نے نئی عالمی ویزا پابندی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت مخصوس افراد اور ان کے قریبی اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے والے سائبر جرائم، دھوکہ دہی اور آن لائن استحصالی اسکیموں کے خلاف وسیع مہم کا حصہ ہے۔

بیان کے مطابق نئی پالیسی کے تحت آن لائن سرمایہ کاری فراڈ، سیکسٹورشن (نجی مواد کی بنیاد پر بلیک میلنگ) اور دیگر سائبر جرائم میں ملوث افراد ویزا پابندیوں کی زد میں آئیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ پہلے ہی ایک ایگزیکٹو آرڈر میں واضح کر چکے ہیں کہ حکومت آن لائن سرمایہ کاری کے فراڈ جیسے “بے مثال خطرات” کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

مارکو روبیو نے الزام عائد کیا کہ آن لائن سرمایہ کاری فراڈ میں چینی بین الملکی مجرم تنظیمیں شامل ہیں، جنہوں نے صرف 2024 میں امریکی شہریوں کو کم از کم 10 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا، جبکہ ان جرائم سے بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ کو بھی فروغ ملا۔

Related posts

ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد نائب صدر محمد مخبر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

admin

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

Mobeera Fatima

جنگ بندی کے بعد اب اسے برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے، چین

Mobeera Fatima

Leave a Comment