Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سپریم کورٹ کے پاس نیب مقدمات سننے کا اختیار نہیں، عدالت کا بڑا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب مقدمات سے متعلق دائرہ اختیار کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

سپریم کورٹ نے تمام نیب مقدمات آئینی عدالت منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیب مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں رہا،آئین اور نیب قانون کے تحت سپریم کورٹ کے پاس مقدمات سننے کا اختیار نہیں۔

نیب کی فوجداری اپیلیں اورزیر التوا درخواستیں آئینی عدالت منتقل کی جائیں،دوران سماعت وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ کے ضمانت فیصلہ کا حوالہ دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ اختیار سماعت کا نکتہ اٹھائے بغیر فیصلے کی وجوہات متعلقہ نیب ہی بتا سکتا ہے،اعتراض نہ اٹھانے کی کوتاہی کے باوجود قانون ہی اختیار سماعت طے کرتا ہے،سپریم کورٹ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلوں کے خلاف اپیل سن سکتی ہے۔

نیب کیسز کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کے پاس ہے،یہ ممکن نہیں کہ ضمانت سپریم کورٹ اورمرکزی اپیل آئینی عدالت سنے ،فورمز کا تضاد رکھا گیا تو قانون کے بر خلاف ہوگا۔

Related posts

چیئرمین ایف بی آر کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ ، وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

Mobeera Fatima

چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا

Mobeera Fatima

امن و امان کی صورتحال ، کوئٹہ میں موبائل سروس بند کر دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment