Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول پر 80 روپے ، ڈیزل پر 70  روپے 82 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار ہے۔ اس کے علاوہ  مٹی کے تیل پر بھی 20 روپے 36 پیسے لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 3 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

اس کے علاوہ پیٹرول کی قیمت میں بھی 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مٹی کا تیل بھی 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی فی لیٹر قیمت 276 روپے 66 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر تھی۔

یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related posts

عمران خان جیل سے چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے انتخاب کی دوڑ میں شامل

Mobeera Fatima

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں خاطرخواہ کمی آرہی ہے،وفاقی وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment