Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پاک امریکا تعلقات تاریخ کی بُلند ترین سطح پرہیں، امریکی رکن کانگریس ریان زِنکے کا پاکستان مینگو فیسٹول میں خطاب

امریکی رکن کانگریس ریان زِنکے کا کہنا ہے کہ پاک امریکا دوستی اس وقت تاریخ کی بُلند ترین سطح پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکیوں ، پاکستانیوں اور مُختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھرپورشرکت کی۔

واشنگٹن ڈی سی اور گردو نواح کی ریاستوں میں مقیم امریکی و دیگر سفارتی برادری، امریکی انتظامیہ کے اہلکاروں، پالیسی سازوں، تھنک ٹینک ، ادبی حلقوں، میڈیا نمائندگان ، امریکی شہریوں اور پاکستانئ امریکی کمیونٹی کی بڑی تعداد فیسٹیول میں موجود تھی۔

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور ان کی اہلیہ لبنیٰ رضوان کی جانب سے شرکاء کا پرجوش استقبال کیا گیا، مینگو فیسٹیول میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی آموں اور آموں سے بنی مختلف اشیا سے تواضع کی گئی۔

تقریب سے رکن کانگریس ، ممبر امور خارجہ کمیٹی اور سابق نیوی سیل ریان زنکے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا دوستی اس وقت تاریخ کی بُلند ترین سطح پر ہے۔

Related posts

ثالثی کیلئے بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا، امریکی و بھارتی صحافیوں کا دعویٰ

Mobeera Fatima

امن کیلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، امریکہ

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات میں منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 13 افراد گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment