Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایم اے پاس سے سوئپر کا کام کرانا المیہ ، کیا اس کے جھاڑو لگانے پر کسی کو شرم نہیں آئی ؟ وفاقی آئینی عدالت

وفاقی آئینی عدالت نے کہا ہے کہ ایم اے پاس شخص سے سوئیپر کا کام کروانا نظام کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ ایم اے پاس سے سوئیپر کا کام کروانے پر نظام کو شاباش دینی چاہیے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خیبر پختونخوا میں ایم اے پاس کو سوئیپر رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ “کیا اب ایم اے پاس کرنے والا شخص سوئیپر کا کام کرے گا؟” دس سال بعد کسی ملازم کو نوکری سے نکالنا بھی مناسب نہیں ہو گا، اس لیے صوبائی حکومت شکایت کنندہ کو کسی دوسری مناسب جگہ پر ملازمت فراہم کرے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں سوئیپر کی کوئی خالی آسامی موجود نہیں ہے۔ اس پر جسٹس رضوی نے استفسار کیا، “کیا خیبر پختونخوا اتنا صاف ستھرا ہو گیا ہے کہ اب سوئیپر کی ضرورت ہی نہیں رہی؟”صاف ستھرا تو کسی اور صوبے کا سنا تھا۔”

عدالت میں موجود ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے پوچھا گیا کہ متعلقہ ملازم سے کیا کام لیا جاتا ہے، جس پر انہوں نے بتایا کہ اس کی ذمہ داریوں میں جھاڑو لگانا اور صفائی کرنا شامل ہے۔

Related posts

بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق ہوگئی

admin

قبر ایک اور بندے دو ہیں ، حکومت ، پی ٹی آئی مذاکرات سے نکلنا کچھ نہیں ، شیخ رشید

Mobeera Fatima

کراچی میں زلزلے کےجھٹکے

admin

Leave a Comment