Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی ، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں ممکنہ رکاوٹ کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ہوا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران میں تازہ حملوں کے بعد سرمایہ کاروں کے خدشات بڑھ گئے ہیں کہ اگر آبنائے ہرمز میں صورتحال مزید کشیدہ ہوئی تو عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 0.4 فیصد اضافے کے بعد 85.28 ڈالر جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 80.02 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر خلیجی ممالک سے خام تیل کی برآمدات مزید محدود ہوئیں یا آبنائے ہرمز کے ذریعے ترسیل میں رکاوٹ برقرار رہی تو برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور بحری آمدورفت سے متعلق خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر مسلسل دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

Related posts

معیشت مضبوط اور ملک درست سمت میں جا رہا ہے، سروے

admin

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیجیٹل کرنسی کے تجرباتی مرحلے کا آغاز

Mobeera Fatima

پٹرول 7.50 اور ڈیزل 6.25 روپے سستا ہونے کا امکان

admin

Leave a Comment