Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

یوں لگا جیسے بھارت ہمارا اپنا ملک ہو ، افغان طالبان رجیم کے وزیر کا شرمناک بیان

نئی دہلی میں افغان وزیر زراعت مولوی عطاء اللہ عمری کا افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک قرار دینا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

افغان طالبان رجیم کے وزیر کے بیان سے اس موقف کو تقویت ملتی ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت اور افغانستان کا مرکزی کردار ہے۔

بھارتی جریدہ دی اکنامک ٹائمز کے مطابق مولوی عطاء اللہ عمری نے بھارت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ہرگز یہ احساس نہیں ہوا کہ میں کسی غیر ملک میں ہوں، مجھے یوں لگا جیسے بھارت ہمارا اپنا ہی ملک ہو۔

افغان وزیر زراعت مولوی عطاء اللہ عمری نے کہا کہ افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک ہے۔

ماہرین کے مطابق یقیناً بھارت اور افغانستان کے ڈی این میں مماثلت ہے، کیونکہ مودی کی پشت پناہی اور طالبان رجیم کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیا جا رہا ہے، مظلوم کشمیریوں اورفلسطینیوں پر مظالم پر ہمیشہ خاموش رہنے والی طالبان رجیم محض چند پیسوں کی خاطر بھارت سے ڈی این اے ملا کر اسلامی روایات سے مکمل منحرف ہو چکی ہے۔

Related posts

فارمی انڈے 286 روپے درجن ہو گئے

Mobeera Fatima

سرگودھا، منشیات فروشوں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکارشہید، 2زخمی

Mobeera Fatima

پشاور میں 4.7 شدت کا زلزلہ ، شہریوں میں خوف و ہراس

Mobeera Fatima

Leave a Comment