Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عوام کو ریلیف دینے کیلیے پیٹرول کی قیمت کم کی گئی،معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے،وفاقی وزیرخزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور حکومت کی جانب سے کیے گئے معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جب کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی ہے۔

کراچی میں پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے نئے بجٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور معیشت کو دستاویزی بنانے کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے ہیں۔بجٹ میں ایڈوانس ٹیکس، سبسڈی اور سپر ٹیکس میں کمی کی گئی جب کہ 50 کروڑ روپے تک کے کاروبار کرنے والے اداروں کے لیے سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

زرعی مشینری پر ٹیکس کی شرح صفر کر دی گئی ہے اور کسانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کے لیے شرائط بھی نرم کی گئی ہیں۔ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا گیا ہے اور یہ خوش آئند امر ہے کہ ریٹیلرز بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کے لیے آمادہ ہیں۔

انکم ٹیکس افسران کے اختیارات کو محدود کیا گیا ہے تاکہ کاروباری برادری کو سہولت مل سکے، جبکہ ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بھی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

Related posts

2025 کے دوران 7 لاکھ سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے بیرن ملک گئے

Mobeera Fatima

سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا بائیکاٹ ، بلوچستان میں انٹر امتحانات 3 ہفتوں کیلئے ملتوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment